Home Latest News Urdu گوادریونیورسٹی کے طلباء میں چینی حکومت کے اسکالرشپس تقسیم۔
Latest News Urdu - March 15, 2023

گوادریونیورسٹی کے طلباء میں چینی حکومت کے اسکالرشپس تقسیم۔

.

ایک تقریب کے دوران جس میں متعدد فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے شرکت کی، یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے چینی ایمبیسڈر وظائف حاصل کرنے والے طلباء میں ایوارڈ لیٹر تقسیم کئے۔ ایک ویڈیو پیغام میں چینی قائم مقام سفیر پانگ چھن شونن نے طلباء کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل اور ملک کی ترقی میں شراکت کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے چینی سفیر کے فراخدلانہ عطیہ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان طلباء کے لیے تعلیمی لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور اپنے مستقبل کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ مزید برآں، ڈائریکٹر آف فنانشل ایڈ اینڈ اسکالرشپس نے چینی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئےکہا کہ بہت سے اسکالرشپ حاصل کرنے والے تعلیمی اور پیشہ ورانہ طور پر اس کاوش کو آگے بڑھائیں گے۔

Comments Off on گوادریونیورسٹی کے طلباء میں چینی حکومت کے اسکالرشپس تقسیم۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔