Home Latest News Urdu ریڈ کراس سوسائٹی چین کا میر پور،آزاکشمیر کے زلزلہ متاثرین کو 1لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 1, 2019

ریڈ کراس سوسائٹی چین کا میر پور،آزاکشمیر کے زلزلہ متاثرین کو 1لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان۔۔۔۔۔

چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے ایمرجنسی ریلیف فنڈ کے تحت پاکستان ریڈ کراس سوسائٹی کو ایک لاکھ ڈالر کا اجراء کیا ہے۔اس چینی امداد کو میر پور،آزاد جموں کشمیر کے زلزلہ متاثرین کی بحالی پر خرچ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ میرپور میں گزشتہ مہینے زلزلے کی تباہ کاریوں کے سبب انفراسٹریکچر کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کا زیاں بھی ہوا تھا۔چینی ڈپٹی چیف آف مشن برائے پاکستان پانگ چھُنشی اور ڈائریکٹر پولیٹکل اینڈ پریس سیکشن باؤ زونگ نے پی آر سی ایس کے سیکریٹری جنرل خالد بن مجید کوچینی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر کا چیک پیش کیا۔خیال رہے چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے ہمیشہ سے مختلف قدرتی آفات کے نقصانات کی بحالی کے لئے پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے خصوصاً 2005کے زلزلوں کے علاوہ 11-2010کےساتھ ساتھ 2013اور 2014کے سیلاب میں ناقابلِ فراموش مدد فراہم کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…