چین کی حکمران جماعت کے اعلٰی عہدیدار کی سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات۔
.
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چاو نے ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی اے پی پی) کی قائمہ کمیٹی کے شریک چیئرمین اور سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے عالمی ترقیاتی اقدام، عالمی سلامتی اقدام اور عالمی تہذیبی اقدام کے نفاذ کو آگے بڑھانے، ایشیائی سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…






