نگراں صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کا پی سی جے سی سی آئی کا دورہ، چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
.
حکومت پنجاب کے وزیرصنعت، تجارت اور توانائی ایس ایم تنویر نے پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کا دورہ کیا اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق چیئرمین منظور ملک، پی سی جے سی سی آئی کے صدر معظم گھرکی، ایس ایم نوید، داؤد احمد اور پی سی جے سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ اس دوران ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ اس وقت تقریباً 700 چھوٹی، درمیانی اور بڑی چینی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور مستقبل میں ان کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔