چین نے پاک بحریہ کو دو ٹائپ054اے/پی فریگیٹس فراہم کر دیئے۔
.
پاک بحریہ کےلئے تعمیر کردہ دو جدیدجنگی بحری جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہان کی پروقار کمشننگ تقریب چین کے ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ شنگھائی میں گذشتہ روز منعقد ہوئی ۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور روایتی کمانڈ اسکرولز جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کی حوالے کیں۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر البحرنے کہا پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہان کی کمشننگ پاک چین دوستی میں ایک نئے باب کا آغازہے جو اعتماد، احترام اور باہمی تعاون کے ستونوں پر مضبوطی سے قائم اور یہ ہمارے دفاعی تعاون سے ظاہر ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے پاک بحریہ نے اپنی قوت اور صلاحیتوں میں اضافے کےلئے خاطر خواہ اقد ا مات کیے ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ ٹائپ اے/پی-054 پراجیکٹ کی تکمیل سمندری خطرات کا جواب دینے اور خطے کے امن و استحکام میں کردار ادا کرنے کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے