Home Latest News Urdu وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے رشکئی سپیشل اکنامک زون فیز ون کا افتتاح کر دیا
Latest News Urdu - July 22, 2023

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے رشکئی سپیشل اکنامک زون فیز ون کا افتتاح کر دیا

.

سی پیک کے تحت رشکئی سپیشل اکنامک زون کے فیز ون کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا، نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے فیزون کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کو بریفنگ دی گئی کہ 247 ایکڑ رقبے پر محیط فیز ون میں 18 زون انٹرپرائزز موجود، 7 زیر تعمیر ہیں، فیز ون سے 85 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ سی پیک کے تحت بننے والا رشکئی اکنامک زون معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر منصوبہ ہے، فیز ون کی تکمیل پر صوبے کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محمد اعظم خان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

Comments Off on وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے رشکئی سپیشل اکنامک زون فیز ون کا افتتاح کر دیا

Check Also

وزیر اعظم شہاز شریف کا ایس سی او پلیٹ فارم سے مربوط، خوشحال خطے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنےپر زور۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ مربوط اور خوشحال …