چینی نائب وزیراعظم 10 سالہ سی پیک کی تقریبات اور صدر شی کے ممکنہ دورے پر بات چیت کے لیے اسلام آباد کا دورہ کریں گے
.
چین کے نائب وزیر اعظم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن منانے اور پاکستان کے پارلیمانی انتخابات کے بعد صدر شی جن پنگ کے ممکنہ دورے پر بات کرنے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سی پیک صدر شی کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم پروگرام ہے جس میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں نمایاں چینی سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ہے۔ آنے والے دورے کو جغرافیائی سیاسی پیش رفت کے درمیان اہم سمجھا جا رہا ہے اور مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کے خدشات کے باوجود چین کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری کے لیے پاکستان کے عزم کی تجدید کا امکان ہے۔ یہ دورہ سی پیک کے اگلے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …