Home Chinese Vice Premier He Lifeng visit to Pakistan صدر عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا

صدر عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا

۔

ایوان صدر میں چین کے نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ کو ہلال پاکستان کا اعزاز دے دیا گیا۔ تقریب میں وزیرِ اعظم شہبازشریف بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ چین اور پاکستان میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط واضح رہے کہ چین کے نائب وزیرِ اعظم چینی صدر کے نمائندہ خصوصی بھی ہیں۔ اس سے قبل چین اور پاکستان کے درمیان ایم ایل ون کے فریم ورک اور شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ سمیت مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چینی نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں جس سے معاشی تعاون میں اضافہ ہو گا۔

Comments Off on صدر عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا

Check Also

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ چین میں گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں

وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سرکاری دورے پر چین میں ہیں،شزہ فاطمہ گ…