Home Latest News Urdu ایچ ای سی نے 50 طلباء کے لیے چینی حکومت کے سکالرشپ پروگرام کے سکالرز کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا
Latest News Urdu - August 26, 2023

ایچ ای سی نے 50 طلباء کے لیے چینی حکومت کے سکالرشپ پروگرام کے سکالرز کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا

۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)سیکرٹریٹ میں چینی حکومت کے سکالرشپ پروگرام کے سکالرز کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔50 پاکستانی طلباء نے سائنس، انجینئرنگ، زراعت، طب، معاشیات، قانونی علوم، مینجمنٹ، تعلیم، تاریخ، ادب، فلسفہ اور فنون لطیفہ سمیت متنوع مضامین میں انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لئے سکالرشپ حاصل کی ہے، اس سال سکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سے 26 فیصد طالبات ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، چینی ناظم الامور پینگ چنکسو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل اور اسلام آباد میں چین کے کلچرل قونصلر ژانگ ہیکنگ اور ڈی جی (سکالرشپس) عائشہ اکرام ایچ ای سی نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر چین میں تعلیم حاصل کرنے والے سابق طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ سکالرشپ پر چین جانے والے طلباء نہ صرف وہاں تعلیم حاصل کریں گے بلکہ ان کو یہ مطالعہ کرنے کا موقع ملے گا کہ ہمارا پڑوسی ملک چند دہائیوں میں کیسے عالمی طاقت بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکالرشپ نہ صرف طلباء کے کیریئر کو بہتر بنائی گی بلکہ انہیں ایک قابل انسان بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔ چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے ایچ ای سی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ نے ہر سال بہترین نامزدگیاں بھجوائیں اور وظائف کی تقسیم میں میرٹ کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہاکہ یہ وظائف چینی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد دینے کی ایک کوشش ہے۔

Comments Off on ایچ ای سی نے 50 طلباء کے لیے چینی حکومت کے سکالرشپ پروگرام کے سکالرز کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …