وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی کی شنگھائی تعاون تنظیم کےٹیلی وژن فیسٹول میں شرکت۔
.
نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں ، سات دہائیوں پر پاک چین دوستی کا شاندار سفر انفرادی حیثیت رکھتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹی وی فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے لئے آہنی برادر کا درجہ رکھتے ہیں، دونوں کے درمیان ثقافتی روابط صدیوں پرانے ہیں پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک سے یہ روابط مزید مستحکم ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے مابین تاریخی معاشی تعاون کی شکل اختیار کئے ہوئے ہے پاکستان نے 2023کو دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تبادلوں کا سال قرار دیا ہے اس کا مقصد عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام کے باہمی فائدے کیلئے متحرک سیاحت اور ثقافتی ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) خطے کے رکن ممالک کے لئے سماجی، اقتصادی، مواصلات، میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور پائیدار تعاون کے فروغ کے لئے مفید اور امید افزا پلیٹ فارم ہے
خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…