Home Latest News Urdu سی پیک سے پاکستان میں 25.4 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی، 2 لاکھ 36 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ

سی پیک سے پاکستان میں 25.4 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی، 2 لاکھ 36 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ

.

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے جدت پر مبنی دیرپا ترقی فراہم کی، منصوبے نے لوگوں کے محصولات ادا کرنے کی صلاحیت، حکومتوں کی قرض ادائیگی کی صلاحیت میں اضافہ کیا۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سی پیک بی آر آئی منصوبے کا شاہکار ہے، منصوبے نے دونوں قوموں کے مشترکہ مستقبل کے لئے بنیاد فراہم کی، یہ تمام عناصر صدر شی جن پنگ کے وژن کا شاخسانہ ہیں۔ وزیر اعظم نے منصوبے میں شامل ممالک کے قرض کے جال میں جکڑے جانے کے تاثر کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ منصوبہ ممالک کے لئے دیرپا اور مکمل ترقی کے حصول کے لیے بنیادی ذریعہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں 25.4 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی، منصوبے سے پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 36 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، منصوبے سے پاکستانی معاشرے کے ہر طبقے کو فائدہ ہوا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گوادر بندرگاہ نے نئے معاشی مواقع پیدا کئے ہیں، بندرگاہ مکمل طور پر فعال، افغانستان سمیت تمام ممالک میں کارگو جہاز روانہ ہوتے ہیں، چینی حکام کی فول پروف سکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Comments Off on سی پیک سے پاکستان میں 25.4 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی، 2 لاکھ 36 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …