وفاقی کابینہ کی گوادر بندرگاہ اور فری زون میں ٹیکس رعائیتوں کے قانون میں ترامیم کی منظوری۔۔۔۔۔
وفاقی کابینہ نے گوادر بندرگاہ اور فری زون میں انکم ٹیکس آرڈنینس،سیلز ٹیکس ایکٹ اور کسٹم ٹیکس سے متعلق قوانین میں رعائتیں فراہم کرنے کے لئے ترامیم کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ اس ضمن میں اہم کردار اداکرنے والی نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کےسربراہ وزیر اعظم عمران خان ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس کے اہم رکن ہیں۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ صدارتی آرڈنینس کے ذریعے سے ٹیکس رعائتوں سے متعلق قوانین کا باقائدہ اطلاق کیا جائے گا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…