Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔۔۔۔بیجنگ میں انٹرنیشنل ہارٹیکلچر ایکسپو میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 8, 2019

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔۔۔۔بیجنگ میں انٹرنیشنل ہارٹیکلچر ایکسپو میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔۔۔۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر آج چین پہنچ گئے۔بیجنگ آمد پر چین کے وزیر ثقافت لیو شو گانگ،چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ اور پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی نےوزیراعظم پاکستان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ اس دورے میں پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار اورچئیرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی بھی موجود ہیں۔ اس دورے میں وزیر اعظم پاکستان چینی صدر اور چینی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کریں گے جبکہ چینی وزیراعظم اور صدر، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعزاز میں خصوصی دعوتوں کا اہتمام بھی کریں گے۔واضح رہے کہ ان ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کی اعلٰی قیادت دو طرفہ سدا بہار سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کرنے پر باہمی عہد و پیماں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔جبکہ وزیر اعظم پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے سبب جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی متاثر ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے چین کے تیسرے دورے سے ملکی معیشت، سرمایہ کاری اور چین کے ساتھ سٹریٹیجک تعلقات پر دوررس اثرات مرتب ہونگے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان کو چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کی جانب سے بیجنگ میں انٹرنیشنل ہارٹیکلچر ایکسپو میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔