چین پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں سی پیک کا کردار نہایت اہم ہے،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ
۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کی ایک اہم اور بے مثال کامیابی کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، توانائی اور گوادر پورٹ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ انہوں نے علاقائی روابط میں اس کے کردار اور پاکستان میں اقتصادی اور سماجی ترقی پر مثبت اثرات پرروشنی ڈالی۔ ماؤ ننگ نے اعلیٰ معیار، عوام پر مبنی اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے چین کے عزم کا اظہار کیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سی پیک نے پاکستان میں 25.4 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے، 236,000 ملازمتیں پیدا کی ہیں اور 8,000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ 886 کلومیٹر کے قومی کور ٹرانسمیشن گرڈ کی تعمیر میں سہولت فراہم کی ہے۔