Home Latest News Urdu خنجراب پاس کو آج سےدوبارہ تجارت اور سیاحت کے لیے کھول دیا گیا
Latest News Urdu - April 1, 2024

خنجراب پاس کو آج سےدوبارہ تجارت اور سیاحت کے لیے کھول دیا گیا

.

پاک چین سرحد خنجراب 4 ماہ بند رہنے کے بعد آج سے تجارت اور سیاحت کے لیے کھول دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سرحدی معاہدے کے تحت ہر سال پاک چین سرحد کو یکم دسمبر سے 31 مارچ تک بند کیا جاتا ہے۔ پاک چین سرحد خنجراب کل سے 4 ماہ تک بند رہے گی بارڈر حکام کے مطابق سرحدی معاہدے کے تحت سرد موسم اور برف باری کے باعث سرحدی آمد و رفت بند کی جاتی ہے۔ اس دوران اس سرحد سے پاک چین تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند رہتی ہیں تاہم ملکی سطح کے ترقیاتی کاموں کے سامان کی ترسیل جاری رہتی ہے۔

Comments Off on خنجراب پاس کو آج سےدوبارہ تجارت اور سیاحت کے لیے کھول دیا گیا

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …