Home Deputy PM Visit to China 2024 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

.

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے من میٹلز کے نائب صدر اور چین کے میٹالرجیکل کوآپریشن کے چیئرمین چین جانگوینگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے بلوچستان میں کان کنی کے اہم منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے من میٹلز اور ایم سی سی کے تعاون کو سراہا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان سے چین کو تانبے کی برآمدات 2022 میں تیزی سے بڑھ کر 1.22 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2018 میں 132 ملین ڈالر تھی۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے چینی کمپنیوں کو بلوچستان میں پروسیسنگ پلانٹ لگانے کی دعوت بھی دی تاکہ ملکی کھپت اور چین کو برآمدات کے لئے ویلیو ایڈڈ معدنی مصنوعات تیار کی جاسکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ای سی من میٹلز اور ایم سی سی کو جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر تک رسائی فراہم کرتا ہے تاکہ لاجسٹک کارکردگی کو بڑھایا اور خام مال سمیت تیار مصنوعات کے لئے نقل و حمل کے اخراجات کو کم کیا جاسکے۔

Comments Off on نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

Check Also

سینیٹرمشاہد حسین نے ‘متبادل عالمی نظام’ کی قیادت کرنے پر چین کی تعریف کی، ‘پرامن بقائے باہمی کے 5 اصول’ ایوارڈ کے لیے صدر شی جن پنگ کا شکریہ کیا۔

بیجنگ، 30 جون: سینیٹر مشاہد حسین نے ‘برابری اور انصاف پر مبنی متبادل نئے عالمی نظام&…