Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت چین کی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نےپاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،احسن اقبال
Latest News Urdu - May 20, 2024

سی پیک کے تحت چین کی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نےپاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،احسن اقبال

.

وزیر منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013 سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اب تک پاکستان میں چین کی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نے بجلی کی بحران اور سیکیورٹی چیلنجز کے دوران پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری کو نمایاں طور پر مستحکم کیا۔انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد پر زور دیتے ہوئے چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سی پیک میں شمولیت کے لیے افغانستان کا خیر مقدم کرتاہے لیکن انہوں نے چین پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کابل اپنی سرحدوں کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکے۔

Comments Off on سی پیک کے تحت چین کی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نےپاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،احسن اقبال

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…