وزیرِ اعظم شہباز شریف آج چینی شہر شی-آن میں مصروف دن گزاریں گے
.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج چینی صدر شی جن پنگ کے آبائی شہر شی-آن میں مصروف دن گزاریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف یانگلنگ ایگری کلچرل ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کریں گے جہاں وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد کو ایس سی او ماڈرن ایگریکلچرل سینٹر کا دورہ کروایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو یانگلنگ میں جدید زراعت پر بریفنگ اور عملی مظاہرے کے ساتھ ساتھ زراعت کی جدید فیکٹری کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔ وزیرِاعظم سے شانشی صوبے کے پارٹی سربراہ (سیکریٹری) ژہاؤ ایدا کی ملاقات ہوگی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثےٹیراکوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ کریں گے جہاں انہیں تاریخی ورثہ جات کے تحفظ و بحالی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …