Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 1000 طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے چین بھیجنے کے عزم کا اظہار۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 1000 طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے چین بھیجنے کے عزم کا اظہار۔

.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری خرچ پر ایک ہزار طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے چین میں پاکستانی سفیر اور متعلقہ حکام کو چینی حکام سے منصوبے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شی آن میں یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کیا، انھیں بیس کے مختلف حصوں اور پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کروایا گیا۔ وزیراعظم کو پاکستانی پویلین میں پاکستانی مصنوعات بھی دکھائی گئیں۔ شہباز شریف نے نارتھ ویسٹ ایگریکلچر و فاریسٹری یونیورسٹی کو پاکستان میں کیمپس کھولنے کی دعوت دی، اور حکومتِ پاکستان کی اس امر میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے زراعت میں جدت کیلئے کوشاں ہے، پاکستانی زرعی مصنوعات اور انکی پراسیسنگ سے ملکی برآمدت میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم کو جدید پلانٹ پروڈکشن فیکٹری کا بھی دورہ کروایا گیا جہاں زراعت کے عمودی طریقہ کار کے مختلف مراحل کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 1000 طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے چین بھیجنے کے عزم کا اظہار۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…