Home Latest News Urdu پاک۔چین تعاون کے فروغ سے معاشی ترقی اور علاقائی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف
Latest News Urdu - July 7, 2024

پاک۔چین تعاون کے فروغ سے معاشی ترقی اور علاقائی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف

.

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے دوران طے شدہ معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد میں کسی بھی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا، چین میں طے پانے والے تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کی خود نگرانی کروں گا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ چین میں طے پانے والے تعاون کے معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ چین، پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کی ہر مشکل و کڑے وقت میں مدد کی، چینی اعلیٰ قیادت نے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے کے دوران مثالی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا، چین دنیا کی ایک مضبوط معیشت بن کر ابھرا ہے، پاکستان چین کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات، معدنیات وکان کنی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، ان شعبوں میں پاک ۔ چین تعاون کے فروغ سے معاشی ترقی، علاقائی روابط کی مضبوطی اور دونوں مملک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

Comments Off on پاک۔چین تعاون کے فروغ سے معاشی ترقی اور علاقائی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…