Home Latest News Urdu وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین سے تعاون کے معاہدوں پرعملدرآمدمیں تیزی لانے کی ہدایات جاری کر دیں
Latest News Urdu - July 21, 2024

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین سے تعاون کے معاہدوں پرعملدرآمدمیں تیزی لانے کی ہدایات جاری کر دیں

.

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین سے تعاون کے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں دورہ چین میں معاہدوں پرپیشرفت اور پاک چین تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، چین میں 1000 طلبہ کو جدید زرعی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے بھیجنے کی پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے اور رواں تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کی پہلی کھیپ چین بھیجی جارہی ہے۔ بریفنگ کے مطابق بجلی گھروں کی مقامی کوئلے پر منتقلی کالائحہ عمل حتمی مراحل میں ہے جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع پربیجنگ میں چین کے تعاون سے روڈ شو جلد ہوگا۔ پاکستان میں چینی صنعتوں کی منتقلی کیلئے جامع روڈ میپ پیش کیا گیا، ٹیکسٹائل، طبی جراحی آلات، پلاسٹک، چمڑےکی صنعت پاکستان منتقلی کیلئے چینی کمپنیوں سےاشتراک ہوگا، 78 پاکستانی کمپنیوں نے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کیلئے اشتراک میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سرمایہ کاری بورڈ نے صنعت منتقلی کی پیشرفت اور لائحہ عمل پرجامع رپورٹ پیش کی۔ وزیرِ اعظم نے پاکستانی کمپنیوں کے چینی کمپنیوں سے اشتراک میں سہولت کی ہدایت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ چین سے تعاون کے معاہدوں پرعملدرآمدمیں تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی سے ملکی معیشت کی بہتری، روزگار کے نئے مواقع اور پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہناتھاکہ روزگار کے نئے مواقع اورپاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

Comments Off on وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین سے تعاون کے معاہدوں پرعملدرآمدمیں تیزی لانے کی ہدایات جاری کر دیں

Check Also

وزیراعظم کا چینی سفارت خانے کا دورہ، کراچی حملے کی تحقیقات کی نگرانی خود کرنے کا اعلان