Home Latest News Urdu چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان، بجلی منصوبوں کے 15 ارب ڈالرز سے زائد قرض کی ری پروفائلنگ کا قوی امکان
Latest News Urdu - October 9, 2024

چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان، بجلی منصوبوں کے 15 ارب ڈالرز سے زائد قرض کی ری پروفائلنگ کا قوی امکان

چینی وزیراعظم کے متوقع دورہ پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کےایم او یو پر دستخط کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دورے میں سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کےتحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویز دی ہے، ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کا بوجھ ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ادائیگی میں 5 سال توسیع سے ادائیگی کا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر 16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اور چینی کمپنیاں ایم او یو پر دستخط کریں گی۔ ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یو کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، جس میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

Comments Off on چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان، بجلی منصوبوں کے 15 ارب ڈالرز سے زائد قرض کی ری پروفائلنگ کا قوی امکان

Check Also

وزیراعظم کا چینی سفارت خانے کا دورہ، کراچی حملے کی تحقیقات کی نگرانی خود کرنے کا اعلان