Home Latest News Urdu شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیاریاں مکمل۔
Latest News Urdu - October 14, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیاریاں مکمل۔

پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں جوکل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریںگے۔ تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کرینگے۔چین کے وزیراعظم لی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔منگولیا کے وزیراعظم، مبصر ریاست کے طورپر اور ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیرخارجہ بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں معیشت، تجارت ،ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے موقع پر دورے پر آئے ہوئے وفود کے سربراہان سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریںگے۔

Comments Off on شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیاریاں مکمل۔

Check Also

پاکستان اور چین کے وزراء اعظم کا بنیادی نوعیت کے تمام امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ، علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور اور کثیر الجہتی فورمز پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کااظہار