Home Latest News Urdu چین سی پیک منصوبے کے تحت 25.4 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا،2 لاکھ 36 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں: چینی سفیر
Latest News Urdu - December 14, 2024

چین سی پیک منصوبے کے تحت 25.4 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا،2 لاکھ 36 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں: چینی سفیر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں 43منصوبے مکمل کرلیے گئے۔چینی سفارت خانہ اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق نمایاں کارکردگی دکھانے والے عملے کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ25ارب امریکی ڈالرز کی مالیت کے 43منصوبے مکمل کرلیے گئے سی پیک دونوں ممالک کے پائیدار ترقیاتی تعاون کی علامت بھی ہے، اس منصوبے کے ثمرات پورے خطے میں بانٹے جائینگے سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی کامیابیاں ان ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہیں جو اس پر کام کررہے ہیں، سی پیک صرف انفرااسٹرکچر، سڑکیں، پل اور پاور پلانٹس بنانے کا نام نہیں۔سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی کی علامت ہے، میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ منصوبے کے آغاز سے اس کے ساتھ وابستہ ہوں، سی پیک نے پاکستان کے قومی گرڈ میں 8 ہزار 800 میگاواٹ بجلی شامل کی۔تقریب میں وفاقی وزیر اور چینی سفیر نے عملے میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

Comments Off on چین سی پیک منصوبے کے تحت 25.4 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا،2 لاکھ 36 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں: چینی سفیر

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …