Home Latest News Urdu سی پیک 2 چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا: احسن اقبال
Latest News Urdu - December 18, 2024

سی پیک 2 چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے چین انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کو آپریشن ایجنسی کے ڈائریکٹر لو ژاؤ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی آئی ڈی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ریجنل افیئرز ون، شو ہائی لونگ، انٹرنیشنل کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل لی منگ، یون نان صوبائی خارجہ امور کے ڈائریکٹر یانگ شاؤ چینگ و دیگر نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم علاقائی ممالک کو تجربات کے تبادلے اور تعاون کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کے فروغ میں چین کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بی آرآئی اور جی ڈی آئی کے تحت چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے پْرعزم ہے ۔ دریں اثناء  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  نے  چین کے نیشنل کمشن برائے ترقی و اصلاحات کے وائس چیرمین  سے ملاقات  کی ،ملاقات میں سی پیک منصوبوں پہ عملدرآمد کا جائیزہ لیا گیا۔

Comments Off on سی پیک 2 چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا: احسن اقبال

Check Also

پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے,صدر آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک می…