Home Latest News Urdu چینی صدر شی جن پنگ کے وژن کے تحت بی آر آئی گرین اینڈ لو-کاربن ایکسپرٹ نیٹ ورک کا آغاز، مصطفیٰ حیدرسید پہلے رکن منتخب۔
Latest News Urdu - December 19, 2024

چینی صدر شی جن پنگ کے وژن کے تحت بی آر آئی گرین اینڈ لو-کاربن ایکسپرٹ نیٹ ورک کا آغاز، مصطفیٰ حیدرسید پہلے رکن منتخب۔

بیجنگ، 19 دسمبر 2024 — بی آر آئی گرین اینڈ لو-کاربن ایکسپرٹ نیٹ ورک (جی ایل ای این)، ایک باوقار بین الاقوامی ادارہ ہےجو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے تحت پائیدار اور کم کاربن ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے اور بیجنگ میں باضابطہ طور پراس کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ نیٹ ورک، جو عوامی جمہوریہ چین کی وزارت ایکولوجی و ماحولیات (ایم ای ای)کے تعاون سے قائم ہوا ہے، عالمی ماہرین کو سبز ترقی میں تعاون، مشاورت، اور صلاحیت سازی کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔

افتتاحی اجلاس میں اعلیٰ سطحی شرکاء نے شرکت کی جن میں چین کی وزارت ایکولوجی و ماحولیات کے نائب وزیر ژاؤ ینگمن، چین میں ہونڈوراس کے سفیر سلواڈور مونکاڈا، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور یورپ-ایشیاء سینٹر کے بورڈ کے شریک چیئرمین اور بی آر آئی جی سی گورننگ بورڈ کے نائب صدر ایرک سولہائم شامل تھے۔ اجلاس نے بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت ایک پائیدار اور کم کاربن مستقبل کو فروغ دینے میں بین الاقوامی تعاون کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔

ان کی بے پناہ صلاحیتوں کےاعتراف میں پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید کو تین سالہ مدت کے لیے بی آر آئی جی ایل ای این کا پہلا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ مصطفیٰ سید کی تقرری ان کے پائیدار ترقیاتی اقدامات کے فروغ، خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک  اور شراکت دار ممالک میں سبز معیشتی تبدیلی کی وکالت میں ان کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

جی ایل ای این کا آغاز صدر ژی جن پنگ کے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لیے دیے گئے آٹھ وعدوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جو اکتوبر 2023 میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم فار انٹرنیشنل کوآپریشن کے دوران اعلان کیے گئے تھے۔ بی آر آئی انٹرنیشنل گرین ڈیولپمنٹ کولیشن (جی آر آئی جی سی) کے ایک بنیادی ستون کے طور پر جی ایل ای این ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جہاں ماہرین سبز پالیسیاں تیار کریں گے منصوبوں کے لیے مشاورت فراہم کریں گے اور کم کاربن ترقی کے معیارات وضع کریں گے۔

اپنی صلاحیت کے لحاظ سے یہ باوقار نیٹ ورک بی آر آئی کے شراکت دار ممالک کو سبز ترقی کی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی حکمرانی میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کی ذمہ داریوں میں پالیسی مباحثے، گرین فنانسنگ اور ای ایس جی اسیسمنٹس کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنا اور بین الاقوامی منصوبوں کے ماحولیاتی اثرات کے تجزیے پر مشورے شامل ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں مختلف اسٹیک ہولڈرز، بشمول سرکاری عہدیداروں، مالیاتی اداروں، صنعت کے رہنماؤں اور علمی ماہرین نے شرکت کی، جو کم کاربن منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ مصطفیٰ سید کی تقرری پاکستان کے پائیدار عالمی پالیسیوں کی تشکیل میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نمایاں کرتی ہے اور بی آر آئی کے تحت ماحولیاتی نظم کے فروغ میں چین کے ساتھ ملک کی شراکت کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

Comments Off on چینی صدر شی جن پنگ کے وژن کے تحت بی آر آئی گرین اینڈ لو-کاربن ایکسپرٹ نیٹ ورک کا آغاز، مصطفیٰ حیدرسید پہلے رکن منتخب۔

Check Also

سی پیک 2 چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے چین انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ …