Home Latest News Urdu سیکرٹری خارجہ کی چینی نائب وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں‘ تعلقات فروغ دینے پر اتفاق۔
Latest News Urdu - January 12, 2025

سیکرٹری خارجہ کی چینی نائب وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں‘ تعلقات فروغ دینے پر اتفاق۔

 پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نےچین کے دورے کے دوران چینی نائب وزرائے خارجہ مازاؤسو اور سن ویڈونگ سے اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔ مسٹر زاؤسو سے پاکستان‘ چین تعلقات اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ مسٹر سن ویڈونگ سے سفارتی امور پر بات چیت کا چوتھا مرحلہ بخوبی انجام پایا۔ دونوں فریقوں نے اس سے اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین آہنی دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Comments Off on سیکرٹری خارجہ کی چینی نائب وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں‘ تعلقات فروغ دینے پر اتفاق۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…