سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار اور سی پیک کے تحت علاقائی ترقی، شراکت داری اور معاشی خوشحالی کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے مشترکہ طور پر کی جبکہ اجلاس میں گزشتہ سال اسلام آباد میں ہونے والے چوتھے اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں صنعتی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز، صاف توانائی، زراعت اور عوامی بہبود کے منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ امنا بلوچ نے سی پیک کو پاک چین اقتصادی تعاون کی بنیاد اور دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کی علامت قرار دیا جبکہ چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے سی پیک کے تحت متعارف کرائے گئے پانچ نئے کوریڈورز کو پاکستان کے قومی ترقیاتی فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ قرار دیا۔ اجلاس میں میڈیا، ثقافت اور عوامی رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیا گیا تاکہ چین اور پاکستان کے درمیان مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی کے قیام کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
سیکرٹری خارجہ کی چینی نائب وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں‘ تعلقات فروغ دینے پر اتفاق۔
پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نےچین کے دورے کے دوران چینی نائب وزرائے خارجہ مازاؤسو او…