Home Latest News Urdu صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے
Latest News Urdu - January 23, 2025

صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ کے ساتھ باضابطہ بات چیت ہوگی جن میں عالمی اور اہم علاقائی امور بشمول سی پیک ٹو سرفہرست ہوں گے دو درجن معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ، وفد کے ناموں کو حتمی شکل ، متوقع طور پر نائب وزیراعظم، وفاقی اور سندھ حکومت کے وزراء اور اہم عہدیدار شامل ہوں گے ۔ اپنے دورے کے دوران صدر زرداری چین کے علاقے ہاربین بھی جائیں گے جہاں وہ سرمائی اولمپک کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ امکانی طور پر صدر مملکت 5 سے 7فروری تک چین میں قیام کریں گے، ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے دیگر متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر اس دورے کی تیاری شروع کر دی ہے، صدر کے ہمراہ دورہ چین پر جانے والے وزراء اور دیگر شخصیات کے ناموں کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم امکانی طور پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے دیگر عہدیدار، خاص طور پر سندھ کے عہدیدار بھی ہوں گے۔

Comments Off on صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…