Home Latest News Urdu صدر مملکت آصف زرداری کل 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
Latest News Urdu - February 3, 2025

صدر مملکت آصف زرداری کل 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے انہیں چینی ہم منصب نے دورے کی دعوت دی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کل سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ انہیں چینی ہم منصب ژی جن پنگ نے چین آنے کی دعوت دی تھی۔ صدر مملکت اس دورے کے دوران چینی ہم منصب اور وزیر اعظم سمیت ودیگر قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعاون، انسداد دہشتگردی، سیکیورٹی تعاون کے معاملات زیر غور آئیں گے جب کہ چین کے سی پیک اور مستقبل کے روابط کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔

Comments Off on صدر مملکت آصف زرداری کل 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

Check Also

پاکستان سمیت خطے میں موسمیاتی استحکام کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا: سی وی ایف-وی20 اور پی سی آئی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط۔

اسلام آباد، پاکستان – [3فروری،2025] – کلائمیٹ ویلنریبل فورم – ویلنریبل ٹونٹی گروپ آف…