صدر آصف علی زرداری کی 9 ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صوبے ہیلونگ چیانگ کے شہر ہاربن میں9 ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔ صدر آصف علی زرداری، چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر سربراہان حکومت 9 ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل ظہرانے کے لئے روانہ ہوئے
پاکستان اور چین کا مشترکہ مستقبل کی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں دینے پر زور۔
پاکستان اور چین نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے عوام س…