Home Latest News Urdu عالمی میڈیا کا گوادر ایئرپورٹ پر بےبنیاد پروپیگنڈا بےنقاب۔
Latest News Urdu - March 11, 2025

عالمی میڈیا کا گوادر ایئرپورٹ پر بےبنیاد پروپیگنڈا بےنقاب۔

مغربی میڈیا کی جانب سے گوادر ایئرپورٹ اور سی پیک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کے تعاون سے بننے والا گوادر ایئرپورٹ خالی ہے، جہاں پروازیں اور مسافر موجود نہیں۔ تاہم، مقامی ذرائع نے اس دعوے کو غلط ثابت کرتے ہوئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی مکمل فعالیت کے شواہد پیش کیے۔ 20 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک گوادر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار تین دن 42 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ کراچی اور گوادر کے درمیان 14 پروازوں میں 1,035 مسافروں نے سفر کیا، جبکہ مسقط سے گوادر اور گوادر سے مسقط 14 پروازوں کے ذریعے 502 افراد نے سفری سہولت حاصل کی۔ یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ گوادر ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہے اور عالمی میڈیا کا منفی بیانیہ بےبنیاد ہے۔ پاکستان مخالف اس پروپیگنڈے کو بھارتی میڈیا نے مزید بڑھاوا دیا، مگر حقائق اس کے برعکس نکلے۔

Comments Off on عالمی میڈیا کا گوادر ایئرپورٹ پر بےبنیاد پروپیگنڈا بےنقاب۔

Check Also

چین کے2ارب ڈالر قرضے کی واپسی میں 1سال کی توسیع۔

چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی ادائیگی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔ وز…