Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کا علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - April 28, 2025

پاکستان اور چین کا علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار۔

روغ دینے اور یکطرفہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اتوار کے روز چین کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران طے پایا۔ گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے اپنے چینی ہم منصب کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور پاکستان کے خلاف اس کے بے بنیاد پراپیگنڈے کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ نے پاک چین دوستی اور ہر موسم میں اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے مشترکہ وژن کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے خطے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے اپنے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے ہر سطح پر قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ بھارت کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کی یکطرفہ معطلی کے بعد بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان وزیر خارجہ علاقائی ممالک سے فعال طور پر بات چیت کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو روز کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے مصری، سعودی اور ایرانی ہم منصبوں سے ٹیلی فونپر بات چیت کی ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین کا علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…