Home Latest News Urdu وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے
Latest News Urdu - May 19, 2025

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے، دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔چین روانگی سے قبل اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چین جارہا ہوں، پچھلے 3 ہفتے میں دوبار چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔

Comments Off on وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…