لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعلٰی عہدیداران کا سی پیک اتھارٹی کے قیام کے حکومتی اقدام کی تعریف۔۔۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعلٰی عہدیداران جن میں صدر عرفان اقبال شیخ،سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد شامل ہیں نے مشترکہ بیان میں حکومت کی جانب سے سی پیک اتھارٹی کے قیام کے اقدام کو نہایت شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے قیام سے سی پیک منصوبہ کے تمام پراجیکس کے کام کی پیش رفت میں تیزی آنے کے علاوہ ترقی کی نئی راہیں متعین ہونگی اور علاقائی اور بین الاقوامی رابطہ سازی فروغ پانے سے پیداواری نیٹ ورکس اور بین الاقوامی طلب کےحلقوں سے رابطہ سازی بحال ہوگی۔ جس سے پیداوار کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔