Home Latest News Urdu چینی کمپنیوں نے پاک-چین جاب فیئر 2025میں ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو 500 سے زائد ملازمتوں کی پیشکش کی۔
Latest News Urdu - May 28, 2025

چینی کمپنیوں نے پاک-چین جاب فیئر 2025میں ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو 500 سے زائد ملازمتوں کی پیشکش کی۔

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین مستحکم تعلقات کے فروغ کے لئے پاکستانی نوجوانوں کو چینی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن پاکستان (نیوٹیک )کے زیر اہتمام چین چیمبر آف کامرس پاکستان کے تعاون سے منعقدہ جاب فیئر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جابز دی جائیں گی، جاب فئیر میں تین ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ۔اس موقع پرچینی کمپنی تھانگ انٹرنیشل اور پاکستانی ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مابین آئی ٹی و ڈیجیٹل ٹریننگ فراہم کرنے کا معاہدہ بھی طے پا یا۔ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔ چینی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چینی کمپنیوں کو ساز گار مواقع فراہم کرے گا تو چینی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو پاکستان کے لئے بونس ہے، چین پاکستانی نوجوانوں کو جاب دینے کے لئے پرعزم ہے ،اس عمل سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ ملے گا، چین میں 11ہزار سے زائد ووکیشنل ادارے ہیں جہاں سے ہر سال 10ملین نوجوان ہنر مند بن کر نکلتے ہیں ،پاکستانی نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آنا چاہئے ،اس میں مواقع زیادہ ہیں ۔

Comments Off on چینی کمپنیوں نے پاک-چین جاب فیئر 2025میں ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو 500 سے زائد ملازمتوں کی پیشکش کی۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…