Home Latest News Urdu چینی جینومکس انسٹیٹیوٹ نوجوان پاکستانی سائنسدانوں کی تربیت کرےگا
Latest News Urdu - June 22, 2025

چینی جینومکس انسٹیٹیوٹ نوجوان پاکستانی سائنسدانوں کی تربیت کرےگا

بیجنگ جینومکس انسٹیٹیوٹ (بی جی آئی )نے نوجوان پاکستانی سائنسدانوں اور محققین کے لیے منظم تعاون کا فریم ورک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، اسکا مقصد تربیتی پروگرامز کو فروغ دینا ہے ۔ ادارہ صحت کے بنیادی ڈھانچے اور تشخیصی نظام کو بہتر بنانے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کر چکا ہے۔ 16 جون کو چین کے شہر شینزن میں بی جی آئی کے صدر دفتر کے دورے کے دوران، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ (BRISD) کے چیئرمین، قیصر نواب نے صحت، بایو ٹیکنالوجی، اور سائنسی صلاحیتوں کی تعمیر کے حوالے سے چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران قیصر نواب کا استقبال بی جی آئی کے سینئر عہدیدار اور جنوبی ایشیا امور کے سربراہ، ماؤ ژیشیا نے کیا، جنہوں نے بی جی آئی کے ابتدائی مراحل سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے جینومکس تحقیقی ادارے بننے تک کے سفر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے جین سیکوینسنگ، صحت کی تشخیص، درست طبی علاج، اور وبائی امراض کے ردعمل کے شعبوں میں بی جی آئی کے نمایاں کام کو اجاگر کیا۔ فریقین کے درمیان عالمی سطح پر صحت سے متعلق جدت طرازی کے مستقبل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور قریبی شراکت داری قائم کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی گئی۔ قیصر نواب نے سائنسی اور تکنیکی ترقی کے ذریعے پائیدار اور جامع ترقی کے لیے بی آر آئی ایس ڈی کے عزم پر زور دیا، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے نوجوان سائنسدانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے۔ ملا قات کا اختتام اس باہمی دلچسپی پر ہوا کہ پاکستان اور دیگر بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے نوجوان محققین کے لیے تربیتی اقدامات کی حمایت اور ترقی پذیر علاقوں میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ تعاون کے فریم ورک قائم کیے جائیں گے

Comments Off on چینی جینومکس انسٹیٹیوٹ نوجوان پاکستانی سائنسدانوں کی تربیت کرےگا

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…