چیئرپرسن نیوٹیک کاپاکستان میں چین کے ماڈل پر مبنی سکل ڈویلپمنٹ اصلاحات پر زور
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(این اے وی ٹی ٹی سی)کی چیئرپرسن گل مینہ بلال احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایک انقلابی کوشش کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک)نے چین کے کامیاب ماڈلز سے متاثر ہو کر متعدد اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ ان پروگراموں کا مقصد نہ صرف نوجوانوں کو مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنا ہے بلکہ خواتین کو بھی روایتی طور پر مردوں کے زیرِ اثر شعبوں میں بااختیار بنانا ہے ۔ انہوں مزید کہا کہ کمیشن کی توجہ جامع، تحقیق پر مبنی اور پائیدار ہنر مندی کے پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پلمبنگ، موبائل مرمت، بڑھئی کا کام اور الیکٹریکل ورک جیسے شعبے جو عموماً مردوں سے منسوب سمجھے جاتے ہیں، اب ہماری صرف خواتین کے لیے مخصوص تربیتی اسکیموں کا حصہ ہیں۔ یہ اقدام گزشتہ سال وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پائلٹ منصوبے کے طور پر شروع کیا گیا تھا، اور اب نیوٹیک کے باقاعدہ پروگرام کا حصہ بن چکا ہے
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






