Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کا شراکت داری کومزید مضبوط بنانےکےعزم کا اعادہ۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کا شراکت داری کومزید مضبوط بنانےکےعزم کا اعادہ۔

پاکستان اور چین نے آہنی اور سدا بہار سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کےمشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اعادہ آج (جمعرات) بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان ،چین تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی علاقائی سا لمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیرمتزلزل حمایت پر چینی قیادت اور قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کی ولولہ انگیز قیادت میں چین کی متاثر کن تبدیلی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے چین کی سرمائے کی منڈی میں پانڈا بانڈز پیش کرنے کے پاکستان کے ارادے سے بھی آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایم ایل ون پر جلد عملدرآمد اور گوادربندرگاہ کی تشکیل نو اور اسے فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے پانچ نئی راہداریوں پر مشتمل سی پیک کے اپ گریڈ شدہ دوسرے مرحلے پر مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مفاہمت کی دوطرفہ یادداشتوں اور اعلان کردہ معاہدوں کے تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کا شراکت داری کومزید مضبوط بنانےکےعزم کا اعادہ۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…