’تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے‘،اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے نئے سال کی مبارک باد اور نیک تمنائیں نائب وزیراعظم کو پہنچائیں۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے نئے سال کی مبارک باد کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور قومی ترقی کے لیے چین کی بھرپور اور مستقل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حمایت پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اس موقعے پر اسحاق ڈار نے چین کے بنیادی قومی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جن میں ون چائنا پالیسی کی مکمل پاسداری شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین کو پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد جائز حکومت تسلیم کرتا ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مجموعی دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






