چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن۔۔۔۔۔
چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے دائرہ کار کو صرف چند پراجیکٹس تک ہی محدود نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس میگا پراجیکٹ سے انفراسٹریکچر کی ترقی ،نقل و حمل میں آسانی اور صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ توانائی کے بحران پر بھی قابو پانے میں نہایت مدد ملے گی جبکہ اس منصوبے کی توسط سےگوادر بندرگاہ کی تعمیر سے گوادر کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوگی۔ مزید یہ کہ اس منصوبے کی کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے سے چینی صنعت کار نہ صرف پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ زراعت کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کا آغاز ہوا ہےجس سے پاکستان میں زوال کا شکار ٹیکسٹائل کے صنعتی شعبے کو دوبارہ استحکام حاصل ہوگا۔اس کے علاوہ سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے حکومتِ پاکستان اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔ جس کے سبب پاکستان کی کم سستی لیبر مارکیٹ چینی انڈسٹریل یونٹس کو متوجہ کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ چین پاکستان کے زرعی شعبے کو دورِ جدید کے تقاضوں سےہم آہنگ کرنے کے لئے خصوصی مدد فراہم کر رہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان مختلف صوبوں کے عوام میں احساسِ محرومی کو کم کرنے پر خصوصی توجہ دے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات
چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جی…