Home Latest News Urdu سینو-پاک تجارت 08۔19ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔۔۔۔ایگرو-اکولوجی سی پیک منصوبہ کا اہم جز ہے۔۔۔پاکستانی سفیر برائے چین۔
Latest News Urdu - October 17, 2019

سینو-پاک تجارت 08۔19ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔۔۔۔ایگرو-اکولوجی سی پیک منصوبہ کا اہم جز ہے۔۔۔پاکستانی سفیر برائے چین۔

پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی نے چائینہ ڈیلی میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت 08۔19ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں باہمی تعاون مزید فروغ پا رہا ہے جس کے سبب ایم بی ٹی-2000 الخالد ٹینک اور جے ایف-17 ٹھنڈر تیار ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں جس میں دونوں ممالک کثیر الجہتی حکمت عملی اپناتے ہوئے اقوام متحدہ کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔جبکہ دونوں ہمسایہ ممالک سائنس وٹیکنالوجی،سماجی اقتصادی شعبے اور نیوکلیئر کے شعبے میں پُر امن مقاصد کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ معروف چینی سیاح اور بدھ مت کے پیروکار ہیون سانگ اور فاہیان نے پاکستان کے ذریعے سےجنوبی ایشیاء کا سفر کیا اور ان کی تحاریر میں پاکستان کے شہروں کا برملا تذکرہ ملتا ہے اسی سبب چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات ماضی سے ثقافتی آہنگی کے رشتے سے مربوط ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں خصوصی اقتصادی علاقوں کو فعال کیا جا رہا ہے جس میں چینی تجارتی ادارے بڑھ چڑھ کر رغبت کا اظہار کر رہے ہیں اور چینی کمپنیاں پاکستان میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کی خواہاں ہیں اور پاکستان نہایت خوش اسلوبی سے ان کا خیر مقدم کر رہا ہے۔زراعت کا شعبہ دونوں ملکوں کی معیشت کا اہم حصہ ہونے کے سبب ایگرو-اکولوجی سی پیک منصوبہ کا اہم جز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔