Home Latest News Urdu چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین جنرل شو کا پاکستان کادورہ نہایت کامیاب۔۔۔۔۔۔چین کی جانب سے خطے میں مثالی امن و استحکام کے لئے کوششوں کو جاری رکھنےکا عزم۔۔۔
Latest News Urdu - August 30, 2019

چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین جنرل شو کا پاکستان کادورہ نہایت کامیاب۔۔۔۔۔۔چین کی جانب سے خطے میں مثالی امن و استحکام کے لئے کوششوں کو جاری رکھنےکا عزم۔۔۔

چین کے وزارت دفاع کے ترجمان رین گوقیانگ نے کہا ہے کہ بیجنگ خطے میں امن و استحکام کے لئے سٹریٹجک رابطہ سازی،باہمی اعتماد اور دفاعی باہمی تعاون کو فروغ دینے کاخواہاں ہے۔ماہانہ بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک دوستی اور بھائی چارگی کا رشتہ فولاد سے زیادہ مضبوط ہے اسبب سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین شو قیلیانگ کا دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا ہے اور وائس چئیرمین نے پاکستانی وزیراعظم ،صدر،چیف آف آرمی سٹاف،چئیرمین جوائینٹ چیف آف سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ملکوں نے مستقبل میں دفاع سمیت ہر شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا ہے۔واضح رہے کہ جنرل شو کا پاکستان کا دورہ چین کے بین الاقوامی دفاعی تعاون کی حکمت عملی کا حصہ تھا اور اس دورہ میں پاکستان اور چین نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔