Home Latest News Urdu پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے سی پیک منصوبہ کے تحت جیمز سٹون کے شعبے میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی تجویز۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 18, 2019

پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے سی پیک منصوبہ کے تحت جیمز سٹون کے شعبے میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی تجویز۔۔۔۔

پاکستان-چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زرک خان نے کہا ہے کہ چینی مارکیٹ نگینہ جات اور جیولری کے شعبے میں اہم مصارف ہونے کے سبب پاکستان کے جیمز سٹون کے برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ تجارت کے فروغ لئے نہایت معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نگینہ جات کے ذخائر کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور اس شعبے پر خاص توجہ دے کر خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔پی سی جے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے پاکستان می قیمتی پتھروں کا کام کرنے والے افراد خصوصاًجدید جیولری بنانے والے کاریگروں اورمائننگ انجینئرز کو چین کے اس شعبے سے منسلک ماہرین اور باہنر کاریگروں کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس شعبے کی ترقی سے معیشت مستحکم ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔