Home Latest News Urdu چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلےسے دو طرفہ تجارت اور مشترکہ تجارتی سرگرمیاں فروغ پانے کے علاوہ چینی ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہو جائے گی۔۔۔۔چئیرمین،ایف پی سی سی آئی۔
Latest News Urdu - October 21, 2019

چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلےسے دو طرفہ تجارت اور مشترکہ تجارتی سرگرمیاں فروغ پانے کے علاوہ چینی ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہو جائے گی۔۔۔۔چئیرمین،ایف پی سی سی آئی۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے صدر دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چائینہ-پاکستان آذاد تجارتی معاہدے کا دوسرے مرحلے کا نفاذ یکم دسمبر 2019سے ہوجائے گا جس سے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ میں تیزی آئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلےسے دو طرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اور مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ جبکہ اس کے ثمرات کے سبب چینی ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہو نے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی صنعتیں مستحکم ہونگی اور دو طرفہ تجارت میں توازن پیدا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تجارت کے فروغ پانے کے حوالے سے بڑھتا ہوارجحان نہایت خوش آئیند ہے اور مستقبل میں اس کے سبب ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان میں تجارت اور صنعتوں کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے جس کے سبب ادارہ مستقبل میں پاکستان کی تجارت،پیداوار،برآمدات اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو مستحکم کر نے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…