Home Latest News Urdu وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے سی پیک اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 23, 2019

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے سی پیک اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری۔۔۔۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت قانون اس میں تقرریوں سے متعلق دستور عمل کو آئیندہ چند دنوں میں حتمی شکل دے گا۔ جبکہ متعلقہ وزارت تقرریوں کے لئے تعلیمی قابلیت،تجربہ اور دیگر شرائط و ضوابط کا فیصلہ بھی کرے گی۔واضح رہے کہ سی پیک اتھارٹی کے دفتر کا قیام وزیراعظم کے دفتر میں عمل میں لایا جائے گا اور اس اتھارٹی کے کام کی پیش رفت کو خصوصی آرنینس کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔سی پیک اتھارٹی کی سربراہی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کرے گا جس کے لئے گریڈ 20یااوپر کے درجے کےکسی موزوں آفیسر کو مقرر کیا جائے گا۔اسی طرح چئیر پرسن کی عدم موجودگی کی صورت میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو قائم مقام چئیرپرسن کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔