پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ کی جانب سے چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیاں فروغ دینےکی تجویز۔۔۔
پاکستان کے ریاستی ادارہ پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ(پی پی ایل) نے چینی تجارتی اداروں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے لئے کوششیں تیز کی ہیں۔اس کا بنیادی مقصد چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے روٹس میں پیدا ہونے والے پیداواری مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر معین رضا خان نے 68ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔اس میٹنگ میں پی پی ایل نے چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ اس میں کامیابی کی صورت میں قیمتوں میں نفع کے علاوہ ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے خاطر خواہ نتائج بر آمد ہونگے۔اسی طرح اگر دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کی وسعت سے چینی کمپنیاں موجودہ اور نئے شعبوں میں شمولیت اختیارکرتی ہیں تو اس سے پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ کی تیل سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔