میئر کراچی اور چینی شہر چینگ ڈاؤ کے میئر کے مابین سائنس وٹیکنالوجی، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق یاداشت پر دستخط۔۔
کراچی کی مقامی حکومت اور چین کے شہر چینگ ڈاؤ کے مابین تجارت، ٹیکنالوجی، ثقافت، بندرگاہوں، سیاحت اور کئی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق یاداشت پر دستخط کیا گیا ہے۔میئر کراچی وسیم اختر اور چین کے شہر چینگ ڈاؤ کے وائس میئر شو چینگ گیو نے یاداشت پر دستخط کیا جبکہ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون پر اتفاق رائے نیک شگون ثابت ہوگا چونکہ اس طرز کی سینو-پاک شراکت داری سے نہ صرف پاکستان کے معاشی مرکز کراچی شہر کو فوائد حاصل ہونگے بلکہ اس سے پورا صوبہ بھی استفادہ حاصل کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چینگ ڈاؤ شہر کو چین کی معیشت میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔اس تقریب بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چینی شہر کےوائس میئر چینگ گیو سے گورنر ہاؤس کراچی میں خصوصی ملاقات بھی کی۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …