Home Latest News Urdu چین کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کوبلیک لِسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد کی مخالفت۔۔۔۔۔سیاسی مذہوم عزائم سے باز رہنے کا انتباہ۔۔۔
Latest News Urdu - October 29, 2019

چین کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کوبلیک لِسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد کی مخالفت۔۔۔۔۔سیاسی مذہوم عزائم سے باز رہنے کا انتباہ۔۔۔

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کو جاری رکھنے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے رکن ممالک کو سیاسی مذہوم عزائم کے حصول کے واسطے فورم کو استعمال کرنے سے باز رہنے کا انتباہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کچھ ممالک کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصدکے حصول کے لئے استعمال کو سختی سے رد کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پالیسی پلاننگ آف ایشین افیئرز کےڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یاؤ وین نے کہا ہے کہ چین انڈیا اور یونائٹیڈ سٹیٹس آف امریکہ کی جانب سے پاکستان کو بلیٹ لِسٹ کرنے کی قرارداد کو سختی سے رد کرتے ہوئے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا عزم رکھتا ہےکیونکہ یہ اقدامات ایف اے ٹی ایف کی اصل مقاصد سے متصادم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کی کوششوں اور حکومت پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے سدباب کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔