حبکو کی جانب سے گیس اینڈ انفراسٹریکچر ڈولپمینٹ سیس سےخلافِ قانون مستفید ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید۔۔۔.
حب پاور کمپنی لمٹیڈ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کمپنی نے گیس اینڈ انفراسٹریکچر ڈولپمینٹ سیس(جی آئی ڈی سی) سےخلافِ قانون مستفید ہونے کے الزامات کی سختی سےتردید کی ہے۔حکومت پاکستان نے گیس اینڈانفراسٹریکچرڈولپمینٹ سیس(جی آئی ڈی سی) کے تحت مختلف اداروں میں پیداوار کے اضافے کے واسطے210ارب کے بلات کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد اس فیصلے سے حب پاور کمپنی کے مستفید ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں۔لیکن کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ان کے پاور پلانٹس گیس سے نہیں بلکہ ہائیڈل، فرنس آئل اور کوئلے سے چلتے ہیں۔اس کے علاوہ حبکو کے مطابق پلانٹس کے لئے ایندھن کی قیمتیں انڈپنڈنٹ پاور پروڈیوسر کے متن قانون کے تحت طے کی جاتی ہیں جبکہ ڈی آئی ڈی سی کےماحصل سے کمپنی کے نفع و نقصان پر کوئی اثر ات مرتب نہیں ہوتے۔واضح رہے کہ حبکوپاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن سے چلنے والےچار پاور پلانٹ کو چلا رہی ہے۔اور یہ واحد کمپنی ہے جس کے زیرِ سایہ سی پیک منصوبہ کے چارپراجیکٹس میں شریک ہے۔ جن میں سے تین تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …